جنوبی وزیرستان ، میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری،

پہاڑوں سے سفید چادر اوڑھ لی، سردی کی شدت میں اضافہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:36

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ، میدانی علاقوں میں رات بھر سے ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سردی کے شدت میں انتہائی اضافہ ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

تحصیل برمل،تحصیل لدھا، شکئی، اور پریغل کے پہاڑوں پر گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے شدید ٹھنڈ کے باعث لوگ گھروں میں محسور ہوکر رہ گئے ہیں اور اسطرح میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سردی کی شدت میں انتہائی اضافہ ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں