شجر کاری مہم کے دوران اہم مقامات پودے لگانے کا کام شروع

بدھ 21 فروری 2018 12:13

سکھر۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں شہر کے اہم مقامات خاص طور پر چوراہوں اور گرین بیلٹ پر پودے لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہر بھر میں شجرکاری مہم کے دوران 1500 درخت لگائے جائیں گے اور اس سلسلے میں تقریباًً 300 سے زائد درخت لگانے کا کام سروع کر دیا گیا ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

شہر کے تمام چوراہوں اور اہم مقامات کو جدید طرز پر خوبصورت اور پر کشش بنانے سمیت رنگین اور دیدہ زیب فوارے ، خوبصورت آبشار کا تعمیراتی کام بھی جاری ہے جس کی تکمیل سے شہر کے 29 سے زائد مقامات پر کشش ہوجائیں گے اور شہر کی خوبصورتی میں نمایا اضافہ ہوگا جبکہ یہ مقامات دیدہ زیب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو تفریح کی سہولتیں فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

میئر سکھر کی ہدایت پر ان کاموں کی تعمیرات کے سلسلے میں ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں ، کاموں کی نگرانی سکھر میونسپل کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر شرف الدین ڈنوراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس جاوید اختر کریں گے، شہری کی بیوٹیفکیشن کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ سمیت دیگر محکموں سے بھی تعاون حاصل کیا جارہا ہے ۔

اس کے علاوہ فٹ پاتھوں کو از سر نو تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ رنگ و روغن بھی کیا جائے گا تاکہ پیدل چلنے والوں کو با آسانی آمد و رفت کی سہولیات موثر آسکیں۔ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے افسران سے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ثمرات شہریوں تک پہنچنے چاہئیں، منتخب نمائندے سکھر کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں ، تمام وسائل شہر پر خرچ کریں گے ، جاری کاموں کی رفتار تیز کی جائے تاکہ ہم شہریوں کو خوبصورت شہری دے سکیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں