محکمہ زرعی توسیع سکھر کی جانب سے فیلڈ اسسٹنٹس کی تربیت کے لیے 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

منگل اگست 23:42

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2018ء) محکمہ زرعی توسیع کے ٹریننگ یونٹ کی جانب سے فیلڈ اسسٹنٹس کو جدید زرعی ٹیکنالاجی و معیار کے مطابق تربیت دینے کے لیے مقامی ہوٹل میں 4روزاتربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا ہے جو 30اگست تک جاری رہیگا ۔ محکمہ زرعی توسیح سکھر کے ڈائریکٹر شفیع محمد لاڑک کا کہنا ہے کہ تربیتی ورکشاپ میں سکھر اور شکارپور اضلاع کے تمام فیلڈ اسسٹنٹ تربیت لینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت میں فیلڈ اسسٹنٹس کا اہم کردار ہے اس لئے تربیتی ورکشاپ انعقاد کیا گیا ہے تاکہ وہ جدید معلومات حاصل کر سکیں اور اپنے اپنے علاقوں میں جاکے زمیداروں اور آبادگاروں کو قیمتی رائے سے آگاھ کریں تاکہ وہ معیاری فصل سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں اور صبوبہ کی زراعت و معیشت کو فروغ مل سکے۔ تربیتی ورکشاپ میں زرعی ماہرین سعید احمد محمدی، قمر الدین سولنگی ، ڈاکٹرالھڈنو شاہ، فدا حسین منگی و دیگر نے مختلف فصلوں پر ہونے والے کیڑوں کے حملوں سے بچائو اور اس سلسلے میں احتتیاطی تدابیر کے حوالے سے لیکچرر دیے اور فیلڈ اسسٹنٹس کو جدید تربیت فراہم کی گئی

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments