محکمہ زراعت کی ٹیم کے پنوعاقل میں یوریا و زرعی ادویات کے دوکانوں پر چھاپے

�رعی ادویات و ایک یوریا کا سیپمل لیکر پیسٹیسائیڈ اینڈ فرٹیلائیزر ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھیج دیئے گئے تمام ڈیلرز کو روزانہ کا رکارڈ رکھنے اور نرخ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرایکسٹیشن

پیر ستمبر 15:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سکھر رسول بخش جونیجو کی سربراہی میں ایک ٹیم نے پنوعاقل میں زرعی ادویات و یوریا کی دوکانوں پر چھاپے مارکر زرعی ادویات و یوریا کے سیمپل لیے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ زراعت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ زرعی توسیع کی ٹیم نے پنوعاقل میں مختلف دوکانوں پر چھاپے مارکر 11زرعی ادویات اور ایک یوریا کا سیمپل لیکر پیسٹیسائیڈ اینڈ فرٹیلائیزر ٹیسٹنگ لیبارٹری کو ارسال کردیا ہے جہاں سے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹیشن رسول بخش جونیجو کا کہنا ہے کہ تمام ڈیلر ز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کا رکارڈ رکھا جائے اور نرخ نامے آویزاں کیے جائیں تاکہ عوام کو نظر آئیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments