نیب سکھر کی کاوشوں سے گندم خریداری مراکز ڈھرکی کے انچارج ملزم سلیمان مہر کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی

جمعہ اپریل 15:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2019ء) نیب سکھر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملزم سلیمان مہر نے 2009تا 2010 تک عرصے کے دوران گندم خریداری مرکز تعلقہ غلام مصطفی ڈہرکی ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں انچراج تعینات رہا ملزم پر باردانہ اور گندم کی خریدو فروخت میں خورد برد کا الزام ثابت ہوئی جس پر ملز م نے نیب سکھر کے ساتھ رضاکاارنہ طور پر واپسی کی یقین دہانی کرائی لیکن مکمل رقم کی ادائیگی میں ناکام رہا اس بنیاد پر نیب سکھر نے احتساب عدالت میں ملزم کا چالان جمع کرایا۔

(جاری ہے)

نیب سکھر کی کاوشوں کی وجہ سے احتساب عدالت نے ملزم سلیمان مہر کو دس سال سزا اور ایک کروڑ ر80 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر مرزا محمد عرفان بیگ نے اس کامیابی پر نیب ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments