روہڑی کے کاشتکاروں کا سانگی نہر سے پانی کی چوری کے خلاف احتجاج

جمعہ 14 جون 2019 17:41

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) روہڑی کے کاشتکاروں کا سانگی نہر سے پانی کی چوری کے خلاف احتجاج، آبپاشی عملے پر پانی چوری کرانے کا الزام، مظاہرین اربیلو جاگیرانی و دیگرکاشتکاروں کا کہنا تھا کہ سانگی مائینر کا عملہ پانی فروخت کر رہا ہے ، ہم زرعی پانی کے قطرے قطرے کے لئے ترس رہے ہیں، آبپاشی گڈو بیراج کی انتظامیہ کو آگاہ کرتے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پانی نہ ملنے کی وجہ 1200 ایکڑ زمین غیر آباد ہوگئی ہے ،ہم ہر سال زرعی ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر پانی سے محروم ہیں ،زمین غیر آباد ہونے کے وجہ ہم مکروض ہوگئے ہیں، ہمیں زرعی پانی مہیا نہ کیا گیا تو ہم چیف انجینئر کے دفتر میں دھرنا دینگے، بارہا شکایات کی ہیں مگر حکام بالا نے توجہ تک نہیں دی، ہماری سیکڑوں ایکڑ اراضی بنجر بن چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں