محکمہ زرعی توسیع سکھر ڈویژن کا ڈائریکٹر کی زیر صدارت اجلاس، ٹڈی دل متاثرہ علاقوں میں آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

منگل 16 جولائی 2019 22:03

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) ضلع سکھر میں ٹڈی دل متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور آبادگاروں میں آگاہی مہم کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس ڈائریکٹر محکمہ زرعی توسیع سکھر ڈویژن رسول بخش جونیجو کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹڈی دل متاثرہ علاقوں میں زرعی افسران کی ٹیمیں بدھ سے ہر گائوں میں جاکر آبادگاروں کو ٹڈی دل کے نقصانات سے بچنے کیلئے آگاہی دینگی، جبکہ ٹڈی دل متاثرہ علاقوں میں محکمہ زرعی توسیع کے افسران اور فیلڈ اسسٹنٹ روزانہ کے بنیادوں پر ٹڈی دل کی موجودگی کے بارے میں رپورٹ دینگے۔

ڈائریکٹر محکمہ زرعی توسیع سکھر ڈویژن رسول بخش جونیجو نے ہدایت کی کہ زرعی توسیع کے افسران ٹڈی دل متاثرہ علاقوں میں آبادگاروں سے اجلاس کریں اور ٹڈی دل کے بالغ اور بچوں کے فصلوں پر پڑنے والے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کا اچانک بڑھ جانا اور نقصان دینے کے سلسلے میں پمفلیٹ چھپواکر آبادگاروں اور زرعی ادویات کے ڈیلرز کو دیے جائینگے تاکہ آبادگاروں تک ٹڈی دل کے حوالے سے آسانی سے معلومات پہنچائی جاسکے۔

اس سلسلے میں خیرپور، سکھر اور گھوٹکی اضلاع کے زرعی افسران اور تمام زرعی ادویات کی کمپنیوں کے ریجنل مینیجرز کا اجلاس طلب کیا جائیگا۔ انہوں نے آبادگاروں کو گذارش کی کہ زراعت کے حوالے سے کسی بھی مسئلے کی معلومات کیلئے محکمہ زرعی توسیع سکھر کے افسران سے رابطہ قائم کیا

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں