ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر ایکسٹینشن نیو سکھر کے زرعی ادویات کے گوداموں پر اچانک چھاپے، نمونے ضبط

جمعہ ستمبر 17:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر ایکسٹینشن نیو سکھر محمد حسین اجن نے گولیمار سکھر میں قائم زرعی ادویات کے گوداموں پر اچانک چھاپے مارے ،چھاپوں کے دوران زرعی ادویات کی 2کمپنیوں اوریگا کیمیکلز اور برائیوو کراپ سائنس کے گوداموں سے لیے گئے 6 مشکوک نمونے متعلقہ زرعی ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیبارٹری رپورٹ میں اگر کوئی نمونہ غیر معیاری ثابت ہوا تو متعلقہ ڈیلر کے خلاف جرمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments