ٹڈل دل حملے کے متاثرین آبادگاروں،کسانوں،ہاریوں کے نقصانات پورے کئے جائیں،جے یوآئی سکھر کا سندھ حکومت سے مطالبہ

جمعہ 22 نومبر 2019 21:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد صالح اندھڑ سندھ حکومت کی جانب ٹڈل دل سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات نہ کرنے اور ٹڈی دل کے حملوں کے باعث سندھ کے غریب ہاریوں اور کسانوں کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات پر اپنے شدید رد عمل کااظہار کرتے اسے سندھ حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کے ٹڈل دل حملے کے متاثرین آبادگاروں،کسانوں،ہاریوں کے نقصانات پورے کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترجمان جے یوآئی ضلع سکھر قاری لیاقت علی مغل کی جانب کردہ بیان میں کیا ،مولانامحد صالح اندھڑ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی نااہل حکومت ٹڈی دل سے بچا? کیلئے موئثر اقدام کر لیتی تو سندھ کے آبادگاروں کا اتنا بڑا نقصان نا ہوتا سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت نے سندھ کو مزید تباہ وبرباد کر دیا ہے اور پی پی کے منتخب نمائندگان سمیت سرکاری افسران صرف فوٹو سیشن اور ٹڈل دل سے بچاؤ کیلئے آنے مختص فنڈز ہٹرپنے میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹڈی دل (کیٹرے ) نے سندھ کی اسی فیصد فصلوں کو نقصان پہنچا کر سندھ کی زراعت کو اجاڑ دیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے جے یو آئی سندھ کے آبادگاروں،کسانوں کیساتھ انکے ساتھ کھڑی ہے اور انکو ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں