محکمہ ذراعت کا جعلی زرعی ادویات ( پیسٹیسائیڈ ز)کے کارخانے پر چھاپہ، سامان تحویل میں لے لیا گیا

جمعہ 28 فروری 2020 19:46

سکھر۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) محکمہ ذراعت کا جعلی زرعی ادویات (پیسٹیسائیڈ ز)کے کارخانے پر چھاپہ، محکمہ ذراعت سکھر کا تیر چوک پر قائم پیسٹیسائیڈ کی دوکان پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران دوکان کے عقب میں واقع جعلی زرعی ادویات بنانے کا کارخانہ بھی ظاہر ہوگیا،ڈائریکٹر ایگریکلچر رسول بخش کیمطابق کارخانے میں زراعت میں استعمال ہونے والی ادویات کی نقل تیار کی جاتی تھی۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران غیر قانونی زہریلی ادویات، نقلی کھاد، خالی بوتلین، پیکنگ مشینیں اور جعلی لیبل برآمد کیے گئے، ملزمان اس جگہ مضر صحت اور غیر قانونی پیسٹیسائیڈ اور کھاد بنا رہے تھے، تمام برآمد شدہ سامان تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں