محکمہ خوراک اور ادارے کے روہڑی کی 2 فلور ملز پر مشترکہ چھاپے، ایک لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں برآمد

بدھ 20 مئی 2020 16:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) روہڑی میں محکمہ خوراک اور خفیہ ادارے کی جانب سے 2 فلور ملز پر مشترکہ چھاپے، چھاپوں کے دوران فیکٹریوں سے ایک لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں برآمد، حکام محکمہ خوراک کے مطابق برآمد کی گئی گندم کی مالیت کروڑ میں ہے گندم کی یہ بوریاں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھیں، محکمہ فوڈ نے گندم کی بوریاں اپنی تحویل میں لے لی ہیں، ملز مالکان نے گندم کو غیرقانونی طور پر ذخیرہ کر رکھا تھا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں