ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے تما م وسائل استعمال کر کے ازنوسر حکمت عملی بناکر کام کیا جائے،ڈی سی خیر پور

بدھ 24 جون 2020 23:11

سکھر۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے تما م وسائل استعمال کر کے کراپنگ ایریاکو بچانے کیلئے از سر نو حکمت عملی بناکر کام کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خیرپورنے اپنے آفس کے دربال ہال میں ٹڈی دل کے خاتمے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہون نے ٹڈی دل متاثر علاقے کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کے محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ متاثر علاقوں کا دورہ کر کے ٹڈی دل کے متعلق رپورٹ پیش کی جائے تاکہ اس پر کنٹرول کرنے میں آسانی ہو۔اس موقع پر وفاقی ادارے پلانٹ پروٹیکشن اور سندھ کے محکمہ زراعت کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ٹڈی دل نے ابتدائی حملہ خیروپور میں کیا جس کی موجودگی اور نقصانات کا بر وقت اطلاع سندھ حکومت کو دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کے گذشتہ سال کے دوران متاثرہ علاقوں میں ایریل اسپرے بھی کرایا گیا۔ماہرین کے مطابق جولائی کی آخر تک سندھ میں ٹڈی دل کا پھر حملہ متوقع ہے اور محکمہ زراعت اپنے تمام وسائل کے مطابق ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر خیرپورنے محکمہ زراعت کے افسران سے کہا کہ انسانی آبادی والے علاقوں میں ایریل اسپرے کرتے وقت انسانی جانوں اور جانوروں کا خاص خیال رکھا جائے اور ٹڈی دل پر کنڑول کرنے کیلئے ہیومن رسورسز، مشینریز وہ دیگرضروریات تحریری طور پر دیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں