ْ تجارت اور سیاست دونوں الگ الگ شعبے ہیں، سابق صدر صرافہ ایسوسی ایشن سکھرحاجی ہارون میمن

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:27

ْ تجارت اور سیاست دونوں الگ الگ شعبے ہیں، سابق صدر صرافہ ایسوسی ایشن سکھرحاجی ہارون میمن
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) صرافہ ایسوسی ایشن صرافہ بازار کے سابق صدر حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ تجارت اور سیاست دونوں الگ الگ شعبے ہیں تاجروں کو سیاست میں حصہ لینے کیلئے تجارتی تنظیموں کے عہدے چھوڑ کر سیاست میں حصہ لینا چاہئے تاکہ تاجر برادری کا اتحاد و اتفاق برقرار رکھا جاسکے، ہم نے جیمز اینڈ جیولرز کو صرافہ ایسوسی ایشن میں اسلئے ضم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ صرافہ بازار میں اتحاد و یکجہتی کو قائم رکھ کر تاجروں کے بہتر مفاد میں مشترکہ جدوجہد کی جاسکے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صرافہ ایسوسی ایشن کے سینئر ممبران کے اجلاس سے تاجر سیکریٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں نے جاوید میمن کے سامنے یہ بات زور دے کر رکھی کہ اگر انہوں نے تجارتی تنظیموں کے عہدے اپنے پاس رکھنے ہیں تو سیاست سے دور رہیں اور اگر سیاست کرنی ہے تو تجارتی تنظیموں کے عہدے چھوڑ دیں جس کا جواب انہوں نے آج تک نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ بات کہنے والے ہیں کبھی دھوکہ اور فریب کی پالیسی نہیں اپنائی سچے دل اور سچی نیت کے ساتھ اتحاد کے لئے آگے بڑھے ہیں اگر کوئی اس کیلئے غلط سوچ رکھتا ہے تو یہ اس کی اپنی سوچ ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں