محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکورٹی کے انتظامات قابل ستائش ہیں، سکھر اسمال ٹریڈرز

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:20

محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکورٹی کے انتظامات قابل ستائش ہیں، سکھر اسمال ٹریڈرز
سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) تاجروں کی نمائندہ تنظیم سکھر اسمال ٹریڈرز نے محرم الحرام میں سکھر سمیت ملک بھر میں رینجرز، پولیس سمیت سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ملک میں امن و امان کے قیام میں اپنا بہترین کردار ادا کیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق کے تنظیم کے صدر حاجی محمد جاویدمیمن ،حاجی غلام شبیر بھٹو، عبدالستار راجپوت، عامر فاروقی،شکیل قریشی، عبدالقادر شیوانی، زبیر قریشی، پرویز چنہ، بابو فاروقی،شریف ڈاڈا، ظہیر بھٹی، محمد منیر میمن، رئیس قریشی، سید محمد شاہ، ڈاکٹر سعید اعوان، بابا جھنڈے شاہ، عبدالباری انصاری،جاوید کھوسو، و دیگر نے کہا ہے کہ چاہے وہ افواج پاکستان ہو، رینجرز ہو یا پولیس ہو ملک کے لیے ان کی کاکردگی بہترین رہی ہے،محرم الحرام کے دوران بھی سیکیورٹی فورسز کے اداروں کی جانب سے ٹھوس اور موثر اقدامات کی بدولت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جس پر ہم رینجرز، پولیس، اورسیکیورٹی فورسز کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عاشورہ کے دوران ملک کے دیگر حصوں کی طرح سکھر میں بھی رینجرز ، پولیس کے جوانوں نے بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں جسے تاجر برادری قدر نگاہ سے دیکھتی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں