سکھر چیمبر آف کامرس کا آل سکھر سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے عہدیداروں سے مشاورت کرکے تجارتی پالیسیاں بنانا خوش آئند ہے ، بانی قائد آل سکھر سمال ٹریڈرز

جمعہ 14 فروری 2020 14:43

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) آل سکھراسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر اور عہدیداروں کی آل سکھر سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے عہدیداروں سے مشاورت کرکے ساتھ تجارتی پالیسیاں بنانا خوش آئند ہے اس کے تجارت اور کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر سیکرٹریٹ شاہی بازار میں تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آل سکھر سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز نے ہی سکھر چیمبرآف کامرس ے لئے عہدیداران اور ممبران مہیا کیے اس سے قبل سکھر چیمبر آف کامرس کے سابق صدر محمد دین اور سابق جنرل سیکرٹری شکیل احمد مختار کا تعلق بھی آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز سے رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں سکھر چیمبر آف کامرس کو صرف اور صرف سرکاری چیمبر بنادیا گیا تھا اور سکھر چیمبر آف کامرس اس سے قبل صرف حکومت کی ہی نمائندگی کرکے تاجروں کو نظر انداز کرتا تھا موجودہ صدر ملک رضوان الحق کا تعلق بھی آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز سے ہے اور وہ تاجروں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اس وقت سکھر چیمبر آف کامرس کے مختلف شعبہ جات میں چیئرمین کی حیثیت سے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے ہی عہدیداران و اراکین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرکے چیمبر کے کام میں ان کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کی حقیقت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ سکھر چیمبر آف کامرس کی اصل قوت اور طاقت تاجروں کی وجہ سے ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سکھر چیمبر آف کامرس سے تاجروں کے ساتھ مشاورت تعلقات اور تجارتی پالیسیاں بنانے کیلئے یہ سلسلہ جاری رکھا تو اس کے سکھر کی تجارت پر دورس نتائج مرتب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں