ملکی معیشت مزید مضبوط کرنے کیلئے زراعت کو مستحکم مضبوط بنانا ہوگا،سید میراں محمد شاہ

ملک کی پہلی سیکورٹی زراعت ہے ، ملک خوشحال ہوگا تو عوام خوشحال ہوگی ہمارا مقصد زراعت کے پیشے سے منسلک تمام افرادکو زراعت کے سلسلے میں درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد سے آگاہی دینا ہے،صدر سندھ چیمبر آف ایگریکلچر

جمعرات 20 فروری 2020 22:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) سندھ چیمبر آف ایگریکلچر صوبہ سندھ کے صدر سید میراں محمد شاہ نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے ہمیں زراعت کو مستحکم اور مضبوط بنانا ہوگاکیونکہ ملک کی پہلی سیکورٹی زراعت ہے ، ملک خوشحال ہوگا تو عوام خوشحال ہوگی ہمارا مقصد زراعت کے پیشے سے منسلک تمام افرادکو زراعت کے سلسلے میں درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد سے آگاہی دینا ہے اس وقت ملک میں آٹے اور چینی کو کوئی بحران نہیں ہے اور اگر کہی بحران ہے تو و مصنوعی طور پر نظر آرہا ہے ، حکومت وقت کو پاکستان کی زراعت کی پیداوار بڑھانے سمیت اس سے منسلک لوگوں کو ریلیف فراہمی کیلئے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایوان زراعت سکھر ڈویژن کے زیر انتظام اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سب ریجن سکھر کے تعاون سے زراعت کے حوالے سے آگاہی اور آبادگاروں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کے سلسلے میں منعقد کنونشن سے خطاب اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، کنونشن میںسندھ چیمبر آف ایگریکلچر صوبہ سندھ کے نائب صدر رئیس غلام حسین چاچڑ ، جنرل سیکریٹری زاہد حسین بھرگڑی ، ایوان زراعت سکھر ڈویژن کے صدر حاجی شہزادو خان چھجن ، سیکریٹری ،جمشیر علی منگریو ، (ایس ، ای ڈی ، ایف ) کے منیجنگ ڈائریکٹر سندھ محبوب ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سب ریجن سکھر کے میر حسن بلو ، سید زوالفقار علی شاہ ، میر غلام گوہر مرتضیٰ سمیت زراعت سے وابستہ آبادگار ، ہاری ، بنکرز ، ادویات کمپنیز کے ڈائریکٹرز و دیگر معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، کنونشن میں ایوان زراعت سکھر ڈویژن کی جانب سے مہمان گرامی کو سندھ کو روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کیا گیا ، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت زراعت کو کئی مسائل درپیش ہیں ،اور اس سے منسلک اعلیٰ سطح سے لیکر نچلی سطح تک لوگ پریشانی کا شکار نظر آرہے ہیں ، کنونشن کا مقصد زراعت کو مضبوط کرنا ہے تاکہ متحد ہوکر مسائل حل کئے جا سکے انشاء اللہ سندھ چیمبر آف ایگریکلچر سندھ کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں ایسے زراعت کے آگاہی کنونشن منعقد کرینگے ۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں