آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین کی آئی جی سندھ کو مبارکباد

جمعرات 5 مارچ 2020 23:30

سکھر۔ 5مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) آ ل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے نئے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سربراہی میں صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی اور محکمہ پولیس کو اچھے خطوط پر استوار کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں حاجی محمد ہارون میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے نئے آئی جی مشتاق احمد مہر میرٹ کو ترجیح دے کر محکمہ پولیس میں انقلابی تبدیلیاں لاکر حکومت اور عوامی توقعات کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں سے ہمیشہ امن وامان سمیت ہر معاملے میں پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سندھ بھر کے تجارتی مراکز میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ممکن ہوسکے گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں