ایوان صنعت و تجارت سکھر کی قائمہ کمیٹی برائے اجناس، فوڈ، پرائس کنٹرول کا ہنگامی اجلاس

منگل 17 مارچ 2020 23:40

سکھر۔ 17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے صدر ملک محمد رضوان الحق نے سکھر میں کورونا وائرس سے متعلق شہریوں میں خوف و ہراس کے باعث اجناس خریدنے کیلئے جنرل اسٹور اور دُکانوں پر خریداروں کے رش کے باعث کے قائمہ کمیٹی برائے اجناس، فوڈ، پرائس کنٹرول کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں یہ تاکید کی گئی کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ان نازک حالات میں سہولت دی جائے اور ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنے والوں کو چیک کیا جائے جس پر قائمہ کمیٹی کے چیئرمین محمد کامل فاروقی اور نائب چیئرمین محمد اقبال فاضلانی و اراکینِ کمیٹی نے یہ یقین دلایا کہ ہم لوگ کسی بھی صورت میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ہونے نہیں دینگے اور اس کے اوپر ہم بحیثیتِ مسلمان اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہمیں بجائے منافع کمانے کے بلکہ لوگوں کی مدد اور سہولت فراہم کرکے ثواب کمانا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک محمد رضوان الحق نے عام شہریوں کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ الحمد اللہ ابھی تک سکھر کے شہریوں میں کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور آپ افراتفری کا شکار نہ ہوں اور ان حالات کا مل کر مقابلہ کریں۔ الحمد اللہ سکھر میں اجناس اور اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں موجود ہیں۔ اگر کسی کو کہیں سے مہنگے داموں اجناس فروخت ہونے کی اطلاع ہو تو براہِ کرم ایوان کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین محمد کامل فاروقی(0300-9310622 ) نائب چیئرمین محمد اقبال فاضلانیسے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں