ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے عہدیداران کا سول اسپتال سکھر کا دورہ

منگل 17 مارچ 2020 23:40

سکھر۔ 17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے صدر ملک محمد رضوان الحق نے قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین جاوید علی شیخ، نائب چیئرمین محمد سلیم میمن اور اراکینِ کمیٹی کے ہمراہ سول اسپتال سکھر کا دورہ کیا جس میں سکھر شہر کے شہریوں کیلئے کورونا وائرس سے متعلق ہیلپ ڈیسک کا دورہ کیا اور ایم ایس سول اسپتال سکھر و دیگر عملے سے ملاقات کی۔

وفد نے سول اسپتال میں لیبارٹری و میڈیسن اسٹور کا بھی جائزہ لیا۔ الحمد اللہ آج تک سکھر کا کوئی بھی شہری کورونا وائرس کے مرض میںرجسٹر رپورٹ نہیں ہوا۔ اس موقع پر سکھر ایوانِ صنعت و تجارت نے احتیاطی اقدامات کو ملحوضِ خاطر رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک تقسیم کئے اور ماسک کو با آسانی فراہم کرنے کیلئے مختلف جگہوں پر کائونٹر بھی لگانے کا اہتمام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سکھر شہر میں اس وقت ماسک ناپید ہیں اسی لئے دوسرے شہروں سے ماسک تیار کرنے والوں کو آرڈرز دے دیئے گئے ہیںاور انشاء اللہ جلد سکھر میں ماسک با آسانی میسر ہونگے۔ عوام کی آسانی کیلئے قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین ، نائب چیئرمین و اراکین کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ماسک اور سینیٹا ئیزر کے فروخت کنندگان کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ اس نازک حالات میں منافع کمانے کا وقت نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کرکے دعائیں لینے کا وقت ہے اگر کوئی بھی بلیک مارکیٹنگ کرتے ہوئے پایا گیا تو اُس کے خلاف قانونی کارروائی میں ایوان پیش پیش ہوگا۔

اگر کسی بھی شخص کو اسپتال و دیگر مسائل سے متعلق کوئی بھی شکایت ہوتو وہ ایوان کی خدمات حاصل کر سکتا ہے جس پر قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جاوید علی شیخ( 0300-8310456) اور نائب چیئرمین محمد سلیم میمن (0333-8310552) نے کہا ہے کہ ہم سے رابطہ کریں۔ ہم انشاء اللہ اس نازک حالات میں سکھر کے شہریوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے امان میں رکھے اور کورونا وئارس سے متاثرین کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں