ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے صدر کا غذائی اجناس فوڈ انڈسٹریز، ملز ، گوداموں، اور اجناس کی فیکٹریوں کا معائنہ

جمعہ 3 اپریل 2020 15:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے صدر ملک محمد رضوان الحق نے آرمی کے افسران کے ہمراہ غذائی اجناس فوڈ انڈسٹریز،فلور ملز، گھی ملز،رائس ملز، گوداموں، اور دیگر اجناس کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تاجروں کو چاہیے کہ ان نازک حالات میں اجناس کی مصنوعی قلت نہ پیدا کی جائے ایسا کرنے والوں سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

صدرِ ایوان نے کہا کہ تاجروں کو چاہیے کہ عوام کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے اوریہ وقت پیسے کمانے کا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کرنے کا وقت ہے، اس وقت جو نفسا نفسی کا دور چل رہا ہے ہر شخص کی زندگی دائو پر لگی ہوئی ہے ایسے میں انسانیت کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو پیش پیش کرو بجائے اس کے کہ نفع کمایا جائے بلکہ ایسے میں خرید ریٹ یا خرید ریٹ سے کم پر بھی اشیاء بیچنے سے انسانیت کی خدمت میں آپ کا حصہ ہوگا۔ اگر کوئی تاجر ذخیرہ اندوزی یا بلیک مارکیٹنگ میں پکڑا گیا تو انتظامیہ سے پہلے تاجر کمیونٹی خود اُس تاجر کے خلاف ایکش لے گی۔ ہ میں اُمید ہے کہ سکھر کی کاروباری برادری اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ مکمل تعاون کریگی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں