لاک ڈائون کے دوران درج کی گئی تمام ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائیں، چیئرمین سکھر سمال ٹریڈرز

جمعہ 10 اپریل 2020 19:19

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) آل سکھرسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی چیئر مین حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران علمائے کرام، تاجروں، دکانداروں اور شہریوں کیخلاف درج کی گئی تمام ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائیں ،وہ مختلف علمائے ، تاجروں، دکانداروں اور شہریوں سے فون پر بات چیت کررہے تھے۔

حاجی محمد ہارون میمن کا کہنا تھا کہ سکھر کے شہری بھی کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کی پابندی کررہے ہیں کسی بہت ہی زیادہ ضرورت، اسپتال جانے ، بچوں کیلئے دودھ وغیرہ لینے گھر کا سودا سلف یا میڈیکل اسٹور سے میڈیسن لینے کیلئے آنے جانے والے شہریوں پر تشدد کرنا غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہیں وہ معزز اور شریف شہری ہیں۔

انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ وہ اپنے روز مرہ کے امور کئی دن سے متاثر ہیں انتہائی ضرورت کے تحت گھر سے نکلنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کا کوئی رہائشی اللہ کے فضل و کرم سے کورونا کے وبائی مرض میں مبتلا نہیں ہے شہریوں اور نوجوانوں کو بھی چاہئے کہ وہ غیر ضرورت نقل و حمل سے گریز کریں یہ آخری چند روز ہیں یہ بھی گزر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف کاروبار کو بتدریج کھولنے کی اجازت دے تاکہ جن لوگوں کو روزی روزگار کی پریشانی ہے وہ کچھ کم ہوسکے۔ حاجی محمد ہارون میمن نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا کہ لوگوں پر درج ایف آئی آر فوری ختم کی جائیں اور 14 اپریل کو کے بعد وقت مقرر کرکے دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں