ایوان صنعت وتجارت سکھر کے صدر اور تاجر رہنماؤں کا متاثرہ گلیمر مارکیٹ کا دورہ

بدھ 19 اگست 2020 13:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) ایوان صنعت وتجارت سکھر کے صدر ملک رضوان الحق اور تاجر رہنماوں میں محمد عامر فاروقی ، حاجی پرویز علی چنہ شکارپور روڈ کے انیس راجپوت بھولو نے متاثرہ مارکیٹ کا دورہ کرتے وقت گلیمر مارکیٹ کے تاجروں سے کیا وعدہ پورا کیا اور مئیر سکھرارسلان اسلام شیخ اور ڈپٹی میئر طارق چوہان کیساتھ سکھرایوان وصنعت تجارت میں میٹنگ کی۔

اس میٹنگ میں گلیمر موبائل مارکیٹ کے تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میٹنگ میں گلیمر مارکیٹ کے صدر عمارفاروقی اور جنرل وسیکریٹری شوکت شاہ نے مارکیٹ میں ہونے والے نقصانات سے میئر، اور ڈپٹی میئر سکھر کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا۔بعد ازاں ایوان کے صدر ملک رضوان الحق اور عامر فاروقی نے گلیمر مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے گلیمر مارکیٹ کے تمام مسائل تفصیلی سننے کے بعد اپنے بھرپور تعاون کی مکمل یقین دھانی کروائی۔اور کچھ مسائل کو موقعہ پر ہی حل کردیا گیا انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔ میرا تعاون ہمیشہ آپ لوگوں کے ساتھ رہیگا۔ جو مجھ سے ہوسکے گا میں گلیمر مارکیٹ کے تاجروں کے لیے ضرور کرونگا۔ گلیمر مارکیٹ کے صدر عمار فاروقی اور جنرل سیکریٹری شوکت شاہ نے مارکیٹ کے تمام تاجروں کی طرف سے میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ اور ڈپٹی میئر طارق چوہان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں