شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں ایم ایس سیمینارز کا انعقاد

منگل 16 اکتوبر 2018 16:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیںشعبہ زوالوجی کے زیرِ اہتمام محقق حماد اللہ ، محقق مظہر حسین ابوپوٹو اور محقق کاشف علی شر کے ایم ایس سیمینارز منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

یہ محققین اپنی تحقیق ڈاکٹر وحید علی پنہور اور ڈاکٹر زیب النسا میمن کی رہنمائی میں سرانجام دے رہے ہیں۔ سیمینار کی صدارت ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر نے کی۔ انہوں نے محققین کے موضوعات اور ان کے تحقیقی کام کی تعریف کی اور کہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں معیاری تحقیقی کام زوروشور سے جاری ہے اور تحقیقی سیمینار باقائدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں