شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شعبہ سندھی میں پی ایچ ڈی کے دو سیمینارز کا انعقاد

منگل 13 نومبر 2018 23:16

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شعبہ سندھی میں پی ایچ ڈی کے دو سیمینار ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی مشوری کی صدارت میں منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

محقق عتیق اللہ میمن نے اپنا سیمینار برطانوی دور میں سندھی زبان کی حیثیت کے عنوان پر جبکہ محقق محمد ابراہیم کھرل نے اپنا سیمینار نسیم کھرل کی کہانیوں کا تنقیدی جائزہ کے عنوان پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم ادل سومرو کی رہنمائی میں پیش کیا۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز ڈاکٹر غلام مصطفی مشوری نے خطاب کرتے ہوئے محققین کے کام کی تعریف کی اور سیمینارز کو کامیاب قرار دیا ۔ سیمینارز میں اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں