شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایک پی ایچ ڈی اور چھ ایم فل سیمینار ز کا انعقاد

بدھ 14 نومبر 2018 23:36

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایک پی ایچ ڈی اور چھ ایم فل سیمینار منعقد ہوئے۔ شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں محقق شعبان جامڑو نے پی ایچ ڈی کا پہلا سیمینار پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری کی رہنمائی میں کامیابی سے پیش کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شعبہ ریاضی میں پانچ محققین مظہر سہتو، اوشاق ابڑو، اخلاق احمد عباسی، بشریٰ ملک اور ارشد علی مہیسر نے اپنے ایم فل سیمینار ڈاکٹر حسام الدین شیخ اور ڈاکٹر اسرار احمد میمن کی رہنمائی میں پیش کیئے جبکہ شعبہ سندھی میں محققہ یاسمین نظامانی نے اپنا ایم فل سیمینار ڈاکٹر رحیم بخش مہر خادم کی رہنمائی میں پیش کیا۔ سیمینارز کی صدارت مختلف فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان نے کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں