شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی وائس چانسلر کی زیر صدارت تدریسی امور کے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

جمعہ 16 نومبر 2018 21:25

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے تدریسی امور کے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پرووائیس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی اور تمام فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان نے شرکت کی۔

اجلاس میں دوسرے سیمیسٹر کے امتحانات، نئے تعلیمی سیشن کے بارے میں تدریسی منصوبہ اور نئے ٹیچنگ اسسٹنٹ کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے ڈین صاحبان پر زور دیا کہ وہ معیاری تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں اور مستقل اساتذہ زیادہ سے زیادہ کلاسیں لیںتاکہ مالی مسائل سے نجات پائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ اسسٹنٹ کی تعداد کم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔

علاوہ ازیں وائیس چانسلر ، پرووائیس چانسلر ، رجسٹرار اور ہال مینجمنٹ کمیٹی نے پری انٹری ٹیسٹ کی جگہ کا دورہ کیا اور انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انٹری ٹیسٹ 17اور 18نومبر کو ہوگا ۔ وائیس چانسلر نے متعلقہ حکام کو ٹیسٹ میں شریک امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں