شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور پی ایچ ڈی کے دو سیمینار ز کا انعقاد

بدھ 28 نومبر 2018 23:22

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کے دو سیمینار ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی مشوری کی صدارت میں منعقد ہوئے ۔ محقق سید ارتضیٰ حسن کاظمی نے اپنی پی ایچ ڈی تحقیق کا دوسرا سیمینار فیض اور ناصر کاظمی کے ذہنی فاصلے کے عنوان پر ڈاکٹر صوفیہ یوسف کی رہنمائی میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ محققہ تسنیم فاطمہ نے اپنی پی ایچ ڈی تحقیق کا دوسرا سیمینار اردو زبا ن و ادب کے فروغ میں جامعہ سندھ اور جامہ کراچی کی خدمات کا تحقیقی مطالعہ کے عنوان پر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک پرووائیس چانسلر کی رہنمائی میں پیش کیا۔ سیمینار میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام مصطفی مشوری نے محققین کے تحقیقی کام کو سراہا اور سیمینارز کو کامیاب قرار دیا۔ سیمینارز میں اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں