شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شکارپور کیمپس میں بیچلر پروگرام میں داخلہ کیلئے پری انٹری ٹیسٹ( کل) ہوگا

منگل 11 دسمبر 2018 22:13

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شکارپور کیمپس میں بیچلر پروگرام میں داخلہ کیلئے پری انٹری ٹیسٹ( کل) 12دسمبر کو ہوگا۔یونیورسٹی کے ترجمان روفیسر محمد ابراہیم کھوکھر اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ شکارپور کیمپس کا دورہ کریں گی اور انتظامات کا جائزہ لیں گی۔

علاوہ ازیں شہدادکوٹ اور گھوٹکی کیمپس میں پری انٹری ٹیسٹ بالترتیب 13اور 14دسمبر کو ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں شام کے وقت میںمیرٹ کی بنیاد پر داخلے جاری ہیں ۔ ایسے امیدوار جو صبح کے اوقات میں داخلہ حاصل نہیں کرسکے انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ شام کے اوقات میں میرٹ پر داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں