نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ28فروری تک وصول کئے جائیں گے

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے شعبہ امتحانات کے کنٹرولر کی جانب سے جاری کردی ایک اعلامیہ کے مطابق پرائیویٹ اسکولز /اداروں کے ایس ایس سی پارٹ 1-اور II-(نویں اور دسویں کلاس)کے اہل امیدواروں (ریگیولر/پرائیویٹ)سال2019کے سالانہ امتحانات کے لئے امتحانی فارم فیس 04جنوری 2019تک وصول کیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد 16جنوری تک 500روپے لیٹ فیس ،جبکہ 7فروری تک 700روپے اور 28فروری تک 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم وصول کیئے جائینگے ۔اعلامیہ کے مطابق 28فروری کے بعد کوئی بھی امتحانی فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں