آئی بی اے یونیورسٹی میں 3Dاینمیشن اینڈ ویژوئل افیکٹس ڈپلومہ کی پہلی گریجویٹ تقریب کا انعقاد15دسمبر کو ہوگا

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی پروفیسر نثار احمد صدیقی کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق 3Dاینمیشن اینڈ ویژوئل افیکٹس کے ایک سالانہ ڈپلومہ پروگرام کے خاتمے پر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں پہلی گریجویٹس تقریب دوپہر 2:30بجے منعقد کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق گریجویٹس تقریب کے موقع پر طلبہ کی جانب سے اروڑ سندھ کا قدیم’’ دارلخلافہ ے‘‘ عنوان پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں