ْ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی مختلف فیکلٹیوں میں تین ایم فل سیمینار ز کا انعقاد

جمعرات 17 جنوری 2019 20:16

سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی مختلف فیکلٹیوں میں تین ایم فل سیمینار منعقد ہوئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم فل کے محققین راشد علی ودھو اور یونس علی میتلو نے اپنے سیمینار پروفیسر ساجد علی میرانی کی رہنمائی میں پیش کیئے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے سیمینارز کی صدارت اور سیمینارز کو کامیاب قرار دیا۔

دوسری جانب شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں ایم فل کے محقق سجاد حسین سومرو نے اپنا ایم فل سیمینار ڈاکٹر شفقت حسین کی رہنمائی میں پیش کیا۔ اس سیمینار کی صدارت ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر نے کی اور سیمینار کو کامیاب قرار دیا۔ سیمیناروں میں اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں