شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی اہم ہنگامی اجلاس کا انعقاد

بدھ 23 جنوری 2019 18:16

سکھر۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایسوسی ایشن کے صدر میر حسن میتلو، نائب صدر حاکم علی پھلپوٹو اور جنرل سیکریٹری لالا رضا محمد درانی کی صدارت میں ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عہدیداروں نے سندھ حکومت کی جانب سے یونیورسٹی کو فنڈز میں نظر انداز کرنے پر متفقہ طور پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے اس بڑی مادرِ علمی کو فنڈز میں نظر انداز کرنا سراسر سوتیلی ماں کا سلوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں 15000سے زائد طلبہ و طالبات کو تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ، ہاسٹل کے اخراجات ، مفت وائی فائی انٹرنیٹ و دیگر سہولیات فراہم کررہی ہے جس کے عیوض حکومت کی جانب سے سالانہ صرف 94ملین روپے کی گرانٹ اس یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ و طالبات، افسران اور ملازمین کے ساتھ مذاق ہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ کی اس عظیم یونیورسٹی کیلئے اضافی گرانٹ جاری کرکے اس ادارے کو بچایا جائے ۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز نہ ملنے کی صورت میں ملازمین شہریوں کے ساتھ حکومت کے اس رویے کے خلاف سراپہ احتجاج ہوں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں