شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے میڈیا اسٹڈیز شعبے کے زیرِ اہتمام عالمی یوم ِ زمین منایا گیا

منگل 23 اپریل 2019 00:05

سکھر۔ 22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے میڈیا اسٹڈیز شعبے کے زیرِ اہتمام عالمی یوم ِ زمین منایا گیا۔ اس دن منانے کا مقصد زمین پر بسنے والے جانداروں کی حیات کا تحفظ تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے سیمینار کی صدارت کی۔ سیمینار میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امداد حسین سہتو نے زمین کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ زمین خدا کا تحفہ ہے۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس پر بسنے والے جانداروں انسانوں، حیوانوں، اور پودوں کا تحفظ کریں۔ انہوں نے یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ پر وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری چیئرمین میڈیا اسٹڈیز نے کہا کہ ہمارا سندھ اور پاکستان حیاتیات سے مالامال ہے۔

(جاری ہے)

صنعتوں اور شہری آبادی میں اضافے کی وجہ سے جانداروں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ شعبے کی لیکچرر ماریہ میتلو، نورالعین اور شرجیل دھاریجو نے خطاب کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہر سال 22اپریل کو منایا جاتا ہے۔ احمد علی میمن نے سیمینار میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ سیمینار میں اساتذہ، محققین اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں