شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ سندھی میں ایم فل کے دوتحقیقی سیمینار

جمعہ 24 مئی 2019 17:36

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ سندھی میں ایم فل کے دوتحقیقی سیمینارز منعقد ہوئے۔ یم فل کے محققین غلام علی لُنڈ اورشاہ محمد سومرونے اپنے اپنے ایم فل سیمینارز ڈاکٹر رحیم بخش مہر خادم کی رہنمائی میں پیش کئے۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی مشوری ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز نے سیمیناروں کی صدارت کی اور سیمیناروں کو کامیاب قرار دیا۔

(جاری ہے)

سیمیناروں میں اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پی ایچ ڈی کے محقق عبدالواحد شیخ نے اپنی پی ایچ ڈی تحقیق کا دوسرا سیمینار پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ کی رہنمائی اور ڈاکٹر جاوید احمد مہر کی شریک رہنمائی میں پیش کیا جبکہ ایم ایس کے محقق ارسلان احمد لاڑک نے اپنا ایم ایس سیمینار عبدالواحد شیخ کی رہنمائی میں پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز نے سیمیناروں کی صدارت کی اور سیمیناروں کو کامیاب قرار دیا۔ سیمیناروں میں اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں