شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر کا طلبہ کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے شعبے کا دورہ

جمعہ 23 اگست 2019 19:43

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے طلبہ کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے شعبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ ہم اپنے طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم و تربیت کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم فارمیسی کے میدان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور متحرک پیشہ ور طلبہ و طالبات ملک و قوم کو فراہم کریں۔

ڈاکٹر پروین شاہ نے شعبے کے طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔ میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک پرووائیس چانسلر، میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ڈائریکٹر میڈیا اور پبلک ریلیشنز، شعبے کے اساتذہ و دیگر بھی دورے کے موقع پر وائیس چانسلر کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں