تعلیمی بورڈ سکھر کیجانب سے نویں اور دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحان 22اکتوبر2019 سے لیے جائیں گے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:34

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے کنٹرولر امتحانات عبدالسمیع سومرو کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق سکھر تعلیمی بورڈ سے منسلک تمام امتحانی مراکز میں نویں اور دسویں جماعت کے مضامین کیمسٹری ، بائیولوجی ، فزکس اور کمپیوٹر سائنس کے پریکٹیکل امتحانات22اکتوبر 2019 سے لیے جائینگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں