تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات (کل) سے شروع ہونگے

پیر 21 اکتوبر 2019 17:35

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، جاری کردہ شیڈول کے مطابق سکھر تعلیمی بورڈ سے منسلک تمام امتحانی مراکز میں نویں اور دسویں جماعت کے مضامین کیمسٹری ، بائیولوجی ، فزکس اور کمپیوٹر سائنس کے پریکٹیکل امتحانات22اکتوبر 2019 سے لیے جائینگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں