شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں بالائی سندھ میں مثبت تبدیلیوں میں نوجوانوں کا کردار کے عنوان پر مذاکرہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:26

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں بھٹائی سوشل واچ اور ایڈوکیسی (بسوا) کے زیرِاہتمام بالائی سندھ میں مثبت تبدیلیوں میں نوجوانوں کا کردار کے عنوان پر ایک مذاکرہ منعقد ہوا، اس موقع پر شعبہ سوشیالاجی کی لیکچرر ماریہ مخدوم نے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔

مثبت تبدیلیوں میںنوجوانوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ نوجوان معاشریمیں تعلیم کے ذریعے تبدیلی لاسکتے ہیں۔ نوجوانوں کی شرکت کی بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر شعبہ سوشیالاجی کے چیئرمین ڈاکٹر سنتوش کمار نے یونیورسٹی میں اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے پر بسوا اور یونیورسٹی کو سراہا۔ انہوں نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر نوجوان معیاری تعلیم اور تربیت سے آراستہ ہوں گے تو ملک کودرپیش مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ تعلیم حاصل کریں اور ملک میں مثبت تبدیلی لانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ نامو ر سماجی رہنما شبانہ منصور، شیبا حسن اور تاج بی بی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل پروگرام کے فوکل پرسن حسن شیخ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ بسوا کی پروجیکٹ منیجر فوزیہ حنیف نے بسوا کے اغراض و مقاصد سے آگاہی دی۔ آخر میں بسوا کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر خادم حسین میرانی نے تمام مہمانوں اور شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ مذاکرے میں طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں