شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں اکیڈمک بلاک، اضافی خدمات کی سروسز/انکیوبیشن سینٹر اور بوائز ہاسٹل کا افتتاح

ہفتہ 15 اگست 2020 20:18

سکھر۔15اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے سیف پروجیکٹ کے تحت 655.921 ملین روپوں کی لاگت سے تعمیر شدہ اکیڈمک بلاک، اضافی خدمات کی سروسز/انکیوبیشن سینٹر اور بوائز ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریب میں شریک ڈین صاحبان، شعبوں کے سربراہان، سینئر پروفیسرز اور دیگر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس اور ناگزیر وجوہات کے باوجود ہم نے سیف پروجیکٹ بروقت مکمل کیا ہے۔

اس سلسلے میں ہمارے پروجیکٹ کو آرڈنیٹر انجینئر غلام اصغر شیخ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پورے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ جامعات کی ترقی کیلئے کام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

آج ہم اس پروجیکٹ میں شامل تین عمارات اکیڈمک بلاک، بوائز ہاسٹل اور ااضافی خدمات کی سروسز/نکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کررہے ہیں۔

اکٰیڈمک بلاک کے افتتاح سے 2567 طلبہ و طالبات مستفیذ ہوں گے۔ اس بلاک میں 20 کلاس رومز، چھ لیکچر تھیئٹرز اور 10 لیبارٹریاں شامل ہیں۔ جبکہ طلبہ کیلئے ایک ہاسٹل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اورک و دیگر اہم دفاتر کیلئے انکیوبیشن سینٹر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انجینئر غلام اصغر شیخ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹی کو دیا گیا تھا جو ڈاکٹر پروین شاہ کی کوششوں کی وجہ سے مکمل ہو اہے۔

اس موقع پر شیلڈز اور تعریفی اسناد ڈاکٹر پروین شاہ، سید منظور مہدی نقوی آئی ڈی جی کنسلٹنٹ ، انجینئر غلام اصغر شیخ کانٹریکٹر سومر خان مہر و دیگر کو دی گئیں۔ اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس شر فوکل پرسن احساس اسکالرشپ پروگرام نے احساس پروگرام کے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت یونیورسٹی کے 1028 طلبہ و طالبات کو یہ اسکالرشپ دی گئی ہے۔

کل ملا کر 41.1 ملین روپے تقسیم کیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے احساس اسکالرشپ پروگرام کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی جونیجو ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس شر ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، ایڈوکیٹ منظور حسین لاڑک ڈین فیکلٹی آف لا، پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ڈائریکٹر میڈیا اور پبلک ریلیشنز، مہدی شاہ راشدی، مرید حسین ابوپوٹو، عمران علی سومرو و دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں