تبادلہ، تقرری ، اضافی چارج کی تقرر ی وائس چانسلر کا اختیار ہے، ترجمان شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور

بدھ 19 اگست 2020 14:22

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے ترجمان نے اپنے ایک پریس اعلامیہ میں کہا ہے کہ تبادلہ، تقرری ، اضافی چارج کی تقرری ایک معمول کا انتظامی معاملہ ہے اور وائیس چانسلر کا اختیار ہے۔ چیئرمین کالونی افیئرز پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ کو اضافی چارج سے اس لئے تبدیل گیا ہے کہ ان کی کارکردگی بطورچیئرمین کالونی افیئرز اطمینان بخش نہیں تھی اور ٹیچرز کالونی کے رہائشیوں کے مسائل بروقت حل نہیں ہورہے تھے۔

اسی لئے ڈین صاحبان کے مطالبے پر انہیں اضافی چارج سے ہٹایا گیا ہے کیونکہ ٹیچرز کالونی جنگل کا منظر پیش کرررہی ہے اور ڈاکٹر ذوالفقار شاہ کالونی کی صفائی ستھرائی کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ ترجمان نے سلوٹا کی جانب سے انتظامیہ پر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید واضح کیا ہے گذشتہ سال کی بقایا 50 فیصد لیو انکیشمنٹ حاصل کرنے کیلئے احتجاج پر بیٹھے اساتذہ سے مذاکرات کیلئے وائیس چانسلر کی مذاکراتی کمیٹی نے اساتذہ سے ملاقات کی لیکن اساتذہ نے 50 فیصد لیو انکیشمنٹ کے حصول تک احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا۔

مذاکراتی کمیٹی نے اساتذہ پر واضح کیا کہ اس وقت یونیورسٹی سخت مالی بحران کا شکار ہے اور یکمشت لیو انکیشمنٹ دینا ممکن نہیں لہذا لیو انکیشمنٹ دو قسطوں میں ادا کی جائے گی۔ مذاکراتی کمیٹی نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ ادارے اور طلبہ و طالبات کے مفاد میں اپنا احتجاج ختم کریں۔ علاوہ ازیں مختلف فیکللٹیوں کے ڈین کا ایک اہم اجلا س منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈینز نے سلوٹا کے سابق عہدیداروں کی جانب سے سینئرپروفیسرز اور ڈینز کیلئے غیر اخلاقیزبان استعمال کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینز یونیورسٹی کے سینئر رترین تعلیم دان ہیں اور سلوٹا کے سابق عہدیداروں نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلوٹا کے سابق عہدیدار ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی آن لائن امتحانی پالیسی کے خلاف ہیں جس کی وجہ سے طلبہ سخت متاثر ہوں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں