شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائس چانسلر کی زیر صدارت یونیورسٹی کھولنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

پیر 14 ستمبر 2020 23:28

سکھر۔14ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں یونیورسٹی کھولنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کھولنے کے حوالے سے مختلف معاملات پر گفت و شنید ہوئی۔ اس موقع پر طویل گفت و شنید کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے فیصلوں کی روشنی میں یونیورسٹی 15 ستمبر سے کھولی جائے گی۔

پہلے فیز میں فائنل سال کے طلبہ و طالبات کیلئے دوسرے سیمیسٹرکی کلاسیں کل بروز منگل بتاریخ 15 ستمبر 2020 سے شروع ہوں گی۔ حکومتی ایس او پیز کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی کیا جائے گا۔تمام اساتذہ اور ملازمین اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہوں گے۔

(جاری ہے)

طلبہ و طالبات اپنا آئی ڈی کارڈ لازمی اپنے ساتھ رکھیں گے۔ فیصلہ کیا گیا کہ بقایا آن لائن امتحانات 22 ستمبر 2020 تک مکمل کیئے جائیں گے، جبکہ دوسری کلاسوں کیلئے دوسرے سیمیسٹر کی آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی۔

فائنل سال کے طلبہ و طالبات کو ہاسٹل فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر مرید حسین ابوپوٹو رجسٹرار نے بتایا کہ ہم نے تھرمو گنز کی فراہمی کیلئے ضلعی ہیلتھ آفیسر کو خط لکھ دیا ہے تاکہ طلبہ و طالبات کا درجہ حرارت چیک کیا جاسکے۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر امد اد حسین سہتوڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس شر ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، ایڈوکیٹ منظور حسین لاڑک ڈین فیکلٹی آف لا، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ڈائریکٹر میڈیا اور پبلک ریلیشنز، ڈاکٹر سید باقر شاہ پرووسٹ ہاسٹلز (بوائز)، پروفیسر شاہدہ منگی پرووسٹ ہاسٹلز (گرلز)، غلام شبیر پھلپوٹو کنٹرولر امتحانات، خوشی محمد شیخ سینئر ٹرانسپورٹ آفیسر، سید منیر شاہ آئی ٹی منیجر ، شاہد حسین مہر انچارج ڈائریکٹر ایڈمیشن و دیگر نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں ایس او پیز کی نفاذ کمیٹی کا اجلاس رجسٹرار مرید حسین ابوپوٹو کی صدارت میں منعقد ہوا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں