علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے علاقائی دفتر سکھر میںداخلوں کا آغاز

بدھ 16 ستمبر 2020 17:09

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے علاقائی دفتر سکھر میں خزاں 2020 کے داخلے 01 ستمبر سے شروع ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر دفتر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی ایس چار سالہ پروگرامز ، ایم اے ، ایم ایس سی ، ٹیچرٹریننگ پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے داخلے شامل ہیں جس کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تمام پروگرامز میں داخلے کے لیے خواہشمند افراد یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://online.aiou.edu.pk پر جاکر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ۔ پراسپکٹس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سینٹر سکھر کے قائم شدہ سیل پوائنٹس سے اور دفتر ہذا سے بھی حاصل کرسکتے ہیں فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2020 ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں