علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت میٹرک اے ٹی ٹی سی اور ایف اے سمسٹر بہار 2020 کے امتحانات مورخہ 28 ستمبر سے منعقدہونگے

جمعرات 17 ستمبر 2020 21:36

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سینٹر سکھر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی اسلام آباد (فیز۔1 ) میٹرک اے ٹی ٹی سی اور ایف اے سمسٹر بہار 2020 کے امتحانات مورخہ 28 ستمبر سے منعقدہونگے۔

(جاری ہے)

تمام اہل امیدواروں کو رول نمبرز سلپس یونیورسٹی ریکارڈمیں موجود دیے گئے پتوں پر ارسال کی جارہی ہیں رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی لوڈ کردی گئی ہیں بذریعہ ڈاک سلپس وصول نہ ہونے کی صورت میں ویب سائٹ سے بھی ڈائو ن لوڈ کی جاسکتی ہیں ۔

اعلامیے میں امیداواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ امتحانات میں اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ساتھ لائیں اور امیدوار سلپس پر درج ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے نیز کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے حفاظتی ماسک ضرور پہنیں جبکہ ہینڈ سینیٹائزر اور پینے کا پانی گھروں سے ساتھ لے کر آئیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں