ثانوی تعلیمی بورڈ کی نویں جماعت کے فہرست سالانہ امتحان میں حصہ لینے والوں کی فہرست 30 اکتوبرتک ارسال کرنے کی درخواست

پیر 21 ستمبر 2020 18:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے انسپکٹر آف انسٹیٹیوٹس/ سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بورڈ سے وابستہ تمام اداروں کو ان کی جانب سے اکیڈمک سیشن 2020-21 کے لیے داخلوں کی مکمل فہرستیں ایس ایس سی پارٹ 1 (نویں جماعت)کے سالانہ امتحان میں حصہ لینے کے لیے 30 اکتوبر 2020 تک ارسال کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

سرکاری اداروں کے یے انرولمنٹ اور رجسٹریشن کے سلسلے میں بتایاگیا ہے کہ ریگولر امیدوار وں کی انرولمنٹ اور سرکاری و نجی اداروں کے پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جو 13 نومبر 2020 تک جاری رہے گی ۔ اعللامیے کے مطابق نجی شعبوں کے اداروں کو مندرجہ بالا فارم انسپکٹر آف انسٹیٹوٹس بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سکھر کے پاس 13 نومبر 2020 تک درج ذیل فیس کے ساتھ جمع ہونے چاہیں تمام گروپس کے ریگولرامیدواروں کی انرولمنٹ فیس 600 روپے اور پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے سرکاری اداروں سے مندرجہ بالا فارم بغیر کسی فیس کے دیے گئے شیڈول کے تحت وصول کیے جائیں گے ۔گھوٹکی ضلع کے لیے 17 نومبر، سکھرضلع کے لیے 18نومبراور خیرپور ضلع کے لیے بورڈ میں فارم پہچانے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں