ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے نویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 فروری مقرر

جمعہ 22 جنوری 2021 17:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے سیکریٹری/ انسپکٹرانسٹیٹیویٹ رفیق احمد پلھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سیشن 2020-21 کے امتحانات میں حصہ لینے کے سلسلے میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ااروں کے ایس ایس سی پارٹ ون ( نویں جماعت) کے امیدواروں کے ا متحانی فارم ریگیولر اورپرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن فارم جمع کرنے کی تاریخ 25 فروری 2021 مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تمام امیدواروں کے لیے صرف فارم فیس 100 روپے ہوگی ۔ اعلامیے کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کے اسکولوں کے تمام ریگیولر امیدواروں کے فارم کی فیس 600روپے اور پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں