نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 فروری2021 مقرر

منگل 26 جنوری 2021 17:10

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 فروری2021 مقرر
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے سیکریٹری / انسپکٹر آف انسٹیٹیویٹ رفیق احمد پلھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سکھر ڈویژن کے اضلاع سھکر، گھوٹکی، خیرپور کے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے امتحانات میں حصہ لینے کے سلسلے میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے نویں اور دسویں جماعت کے امیدواروں کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 فروری 2021 مقرر کی گئی ہے جبکہ 26 فروری تا 16 مارچ تک لیٹ فیس 500 روپے،17 مارچ تا 04 اپریل تک 700 روپے اور 5 اپریل تا 24 اپریل 2021 تک 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں ، اعلامیے کے مطابق آخری تاریخ کے بعد کوئی بھی فارم وصول نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مزید معلومات کے لیے متعلقہ تعلیمی داروں کے طلبہ اپنے اسکولوں کے توسط سے تعلیمی بورڈ سکھر سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں