سکھربورڈ کے زیر انتظام انٹر کے سالانہ امتحانات شروع،ٹیموں کے مراکز پرچھاپے ،کئی امیدواروں کے موبائل فون ضبط ،میٹرک کے امتحانات میں موبائل فون نقل کا ذریعہ بن گیا تھا اس بار اس پر بھی قابو پارہےہیں ،سیکریٹری بورڈ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 17:12

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،عمران ملک) تفصیلات کے مطابق سکھرکے ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام بارہویں جماعت (انٹر) کے سالانہ امتحانات آج سے سکھر ،خیرپور اور گھوٹکی اضلاع کے 101 امتحانی مراکز میں شروع ہوگئے ہیں پہلے روز امتحانی مراکز میں 31756 امیدواروں سے فزکس کا پہلا پرچہ لیا گیا امتحانات کے پہلے روز سکھر بورڈ کی جانب سے تشکیل دی گئی انسپکشن ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے مارے اور کئی امیدواروں کے موبائل فون ضبط کرلیے اس موقع پر سیکریٹری سکھر بورڈ محمد رفیق پلھ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرک کے امتحانات میں موبائل فون نقل کا ذریعہ بن گیا تھا اس لیے اس بار پابندی کے باوجود موبائل فون لانے والے امیدواراں کے موبائل فون ہی ضبط کیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ نقل کی روک تھام کے لیے سکھر بورڈ کی جانب سے 21 انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں دو خواتین کی خصوصی ٹیمیں بھی شامل ہیں جبکہ امتحانات کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے حکومت سندھ سے سفارش کی گئی ہے سکھر بورڈ کی جانب سے قائم کیے گئے 101 مراکز میں سے 51 خیرپور ،28 سکھر اور 22 گھوٹکی ضلع میں قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں