بطوراپوزیشن لیڈرڈان لیکس کی رپورٹ کومستردکرتاہوں ،خورشیدشاہ

بہت سےلوگوں کوبچانے کیلئےمتفقہ فیصلہ ڈھونڈاجارہاہے،آئی ایس پی آرنے ٹویٹس کےذریعےرپورٹ کومستردکیا،وزیرداخلہ کوفوری مستعفی ہوجاناچاہیے۔اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 اپریل 2017 18:46

بطوراپوزیشن لیڈرڈان لیکس کی رپورٹ کومستردکرتاہوں ،خورشیدشاہ
سکھر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔29اپریل2017ء) : قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشیدشاہ نے کہاہے کہ بطوراپوزیشن لیڈرڈان لیکس کی رپورٹ کومستردکرتاہوں ،بہت سے لوگوں کوبچانے کیلئے متفقہ فیصلہ ڈھونڈاجارہاہے،لیٹروزیراعظم ہاؤس سے جاری ہواہے،فوادحسن فوادنے دستخط کرکے حکم جاری کیاہے،نوٹیفکیشن جاری نہیں ہواتووزیراعظم نے کس رپورٹ پرالیکشن لیاہے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آرنے ٹویٹس کے ذریعے رپورٹ کومستردکیاہے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ کوفوری مستعفی ہوجاناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی بھارتی شخص سے چھپ چھپاکرملاقات شکوک بڑھاتی ہے۔مودی مسلمانوں کوجلارہاہے جبکہ نوازشریف اس کوتقریب میں بلاتاہے۔خورشیدشاہ نے کہا کہ آپ کی حکومت نے 40فیصدٹیکسزاور 40فیصدبجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے۔کلثوم نوازوہ بہادرخاتون تھی جوآپ کی تحریک چلاتی تھی۔لیکن آپ کہتے ہیں خواتین گھربیٹھ جائیں۔مشورہ دینے والے اپنی خواتین کوپہلے گھروں میں بٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ سپرہائی وے کوموٹروے کانام دیاجارہاہے جوکہ وفاق کے ساتھ مذاق ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں