وزیراعظم جے آئی ٹی میں اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہونگے، دوججز نے کہہ دیا نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے، افتخار محمدچوہدری

وزیر اعظم جے آئی ٹی کی آزادانہ تحقیقات میں سب سے بڑ ی رکاوٹ ہیں، اصغرخان کیس کا حشر آپ سب کے سامنے ہے، ڈسٹرکٹ بار سکھرسے خطاب آج بانی ایم کیوایم کا ملک میں نام و نشان تک نہیں، وہ لندن میں منہ چھپائے بیٹھا ہے اور ساتھیوں نے گروپ بنالیے، سابق چیف جسٹس آف پاکستان

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:26

وزیراعظم جے آئی ٹی میں اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہونگے، دوججز نے کہہ دیا نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے، افتخار محمدچوہدری
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم جے آئی ٹی میں اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہوں گے، دوججز نے کہہ دیا ہے کہ نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے۔سکھر میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاکہ جے آئی ٹی کے بعد نوازشریف اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہونگے، ہر جگہ سے آواز بلند ہورہی ہے، نواز شریف استعفیٰ دو، 2 ججز نے واضح کہا نواز شریف صاد ق اور امین نہیں ہیں۔

افتخار چوہدری نے کہا کہ لوٹنے اور بچوں کے لئے دولت بنانے والے رہنما رہزن ہوتے ہیں، عہد کرنا چاہئے کرپشن اور ملک لوٹنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔افتخار محمد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم بطور ممبر اوروزیراعظم اپنا تشخص برقرار نہیں رکھ سکتے، پانامہ فیصلے میں پانچ میں سے دو ججز نے پٹیشن کی استدعا تسلیم کرلی، سپریم کورٹ کے تین ججز نے وزیر اعظم کو کلین چٹ نہیں دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ججز نے قطری خطوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا، انصاف ہونا چاہیے اور انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، کیا وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے جے آئی ٹی آزادانہ فیصلہ کرسکتی ہی ۔سابق چیف جسٹس نے کہاکہ جو شخص صادق و امین کی تعریف پرپورانہیں اترتا وہ آزادانہ تحقیقات کیسے کرنے دے گا۔ وزیر اعظم جے آئی ٹی کی آزادانہ تحقیقات میں سب سے بڑ ی رکاوٹ ہیں، اصغرخان کیس کا حشر آپ سب کے سامنے ہے۔

سابق چیف جسٹس نے 12 مئی کے حوالے سے کہا کہ 12 مئی کے واقعہ کا مقدمہ مختلف اوقات میں زیرِ سماعت رہاہے، 12مئی کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، وسیم اختر نے اعترافی بیان میں بتایا کس کا ہاتھ تھا۔بانی ایم کیوایم پر تنقید کرتے ہوئے افتخار چوہدری نے کہا کہ آج بانی ایم کیوایم کا ملک میں نام و نشان تک نہیں، وہ لندن میں منہ چھپائے بیٹھا ہے اور ساتھیوں نے گروپ بنالیے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں