میاں صاحب غیرآئینی راستہ اختیار نہ کریں، مزید پھنس جائیں گے، ریفرنڈم کامطالبہ غیرآئینی ہے، قائد حزب اختلاف

پیر 20 نومبر 2017 15:10

میاں صاحب غیرآئینی راستہ اختیار نہ کریں، مزید پھنس جائیں گے، ریفرنڈم کامطالبہ غیرآئینی ہے، قائد حزب اختلاف
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب غیرآئینی راستہ اختیار نہ کریں، مزید پھنس جائیں گے، ریفرنڈم کامطالبہ غیرآئینی ہے۔ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں۔دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے،حکومت کو اگر ایکشن نہیں لینا ہے تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔

دھرنے سے لوگوں کو پریشانی ہے جو قابل افسوس ہے۔تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی۔پیرکوسکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ نوازشریف نے ریفرنڈم کی بات کی ہے تووہ خودغیرآئینی راستے پرجارہے ہیں،نوازشریف کوآئینی راستہ اختیارکرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

وہ غیر آئینی طرف جارہے ہیں، جس سے وہ مزید پھنس جائیں گے۔

انہوں نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو مزید خرابی پیدا ہوگی۔نواز شریف عدالتی فیصلے من و عن قبول کریں۔ انہوں نے کہا پرویزمشرف کو نوازشریف نے خود باہر جانے دیا، احتساب برابری کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرنے کہاکہ پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنے دیں، عمران خان ریفرنڈم کے حامی ہیں وقت سے پہلے الیکشن کامطالبہ غیر ضروری ہے۔

عمران خان کا صوبہ دیکھ لیں ان کی کارکردگی کیا ہے، عمران خان کی حکومت میں ایک خاتون کو انصاف نہیں مل رہا، عمران خان کا پولیس کو غیرسیاسی کرنے کا پول کھل گیا ہے۔ داوڑ کنڈی نے کوئی غلط بات نہیں کی۔خورشید شاہ نے کہاکہ ریاست میں ریاست اوراداروں میں ادارے نہیں ہونے چاہئیں ، حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ، بنیادی مسائل کا حل ہونا عوام کا حق ہے۔

۔خورشید شاہ نے کہا ملک میں صاف ستھری سیاست چاہتے ہیں، اسحاق ڈار کو اخلاقی بنیادوں پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ چند لوگوں نے اسلام آباد سیل کیا ہوا ہے، اگر دھرنا ختم نہیں کرا سکتے تو حکومت چھوڑ دیں۔ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے،وہ اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی۔،تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے حکومت مدت پورے کرے ، مطالبات کرنا سیاسی جماعت کا حق ہے ، پیپلزپارٹی ہمیشہ سسٹم اور سیاست کی بات کرتی ہے، الیکشن سے متعلق خواب منظوروسان کا ہے تعبیر وہی بتاسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں الائنس بنتا ہے اور ٹوٹ جاتا ہے،پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر آگے بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں